ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں آرٹیفیکٹس کو حروف تہجی کی فہرست کے حوالے سے براؤز کریں۔ ہر آبجیکٹ تاریخ کے بارے میں ایک کہانی بتاتا ہے اور اس دور کے دوران کے انسانی تجربے کو بیان کرتا ہے۔
سفید بازو بند جس میں نیلے دھاگوں سے داؤد کا ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس کو ڈینا آف مین نے 1939 سے1941 تک پہنا تھا جب وہ پولینڈ کے شہر اسٹاپ نیکا کی یہودی بستی میں رہتی تھیں۔
سفید بازو بند جس میں نیلے دھاگوں سے داؤد کا ستارہ بنا ہوا ہے۔ اس کو ڈینا آفمین نے 1939 سے 1941 تک پہنا تھا جب وہ پولینڈ کے شہر اسٹاپ نیکا کی یہودی بستی میں رہتی تھیں۔
نازی جرمنی کے نیم سرکاری اور شدید طور پر یہود مخالف اخبار دیئر شٹوئرمر نے اپنے اس 1934 کے شمارے میں دنیا پر حاوی ہونے سے متعلق یہودی پروگرام کے بارے میں خبردار کیا۔ اس مضمون کا عنوان تھا "دشمن کون ہے؟" اور اس میں یہودیوں پر سماجی نظام کو تباہ کرنے کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا اور دعویٰ…
یہ چمڑے کا بیک پیک روتھ برکووٹز استعمال کیا کرتی تھیں جس میں وہ وارسا سے لیتھوانیا اور روس کے راستے جاپان فرار ہوتے وقت اپنا سامان رکھتی تھیں۔ سفر کے دوران اُن کا زیادہ تر سامان نازیوں اور سوویت حکام نے ضبط کر لیا۔ [یو ایس ایچ ایم ایم کی خصوصی نمائش فلائیٹ اینڈ ریسکیو سے]
یہ سوتی اسکرٹ 1920 سے ہے۔ یہ ایک رومانی (خانہ بدوش) کا ہے جو فرنکفرٹ، جرمنی میں پیدا ہوئی تھی اور جنگ سے پہلے جرمنی میں رہتی تھی۔ نازیوں نے اس کو گرفتار کر لیا اور اس کو آشوٹز، ریونز بروئک، ماؤت ھوسن اور برگن بیلسن کیمپوں میں قید رکھا گیا۔ وہ مارچ 1945 میں برگن بیلسن کیمپ کی آزادی سے فوراً…
کیمپوں میں موجود باقیماندہ لوگوں کےپاس جوتے جیسی بنیادی چیزیں تک نہیں تھیں۔ ریڈکراس نے 1945 میں جیکب کو واپس نیدرلینڈ بھجوائے جانے کے بعد امریکہ کے یہ فوجی جوتے دئے۔
نیورم برگ، جرمنی میں بجوں کی سام دشمنی پر مبنی کتاب 1936 میں شائع ہوئی۔ جرمن زبان میں کتاب کے عنوان کا ترجمہ کچھ ہوں ہے " آپ جھاڑی میں چھپی لومڑی پر اور یہودی کی قسم پر بھروسہ نہیں کرسکتے: بچوں اور بڑوں کے لئے ایک تصویری کتاب۔" سرورق پر جھاڑی میں چھپی ہوئی ایک لومڑی اور ایک یہودی کو قسم…
"سینٹ لوئيس" کے ایک مسافر کی کھینچی گئی تصویروں کا ایک البم، جس کے سرورق پر جہاز کی ایک تصویر ہے۔ 1939 میں اس جرمن سمندری لائنر پر کیوبا میں عارضی پناہ کی تلاش میں یہودی پناہ گزين سوار ہوئے تھے۔ پناہ گزینوں کو کیوبا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اس جہاز کو واپس یورپ جانا پڑا۔
یہودیوں کو الگ کر دینے والے سائن، جیسا کہ اس سائن سے ظاہر ہو رہا ہے، انہیں تمام تر نازی جرمنی میں عوامی جگہوں لگایا گیا تھا (جن میں پارک تھیٹر،سنیما ہال اور ریستوران شامل ہیں)۔ اس سائن پر جرمن زبان میں لکھا ہوا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئي ضرورت نہیں ہے۔"
سنگر کی اس سلائی مشین کو پولینڈ میں لوڈز کی یہودی بستی کے موچی استعمال کیا کرتے تھے۔ مئی 1940 سے جرمنوں نے یہودی بستی میں فیکٹریاں قائم کرنا شروع کردیں اور یہودی رہائشیوں کو جبری مشقت کے لئے استعمال شروع کردیا تھا۔ اگست 1942 تک یہودی بستی میں تقریبا 100 فیکٹریاں قائم ہوچکی تھیں۔ بڑی…
یہ خاندانی انجیل آندرے ٹروکمے کی ہے اور اس میں وہ شرحیں بھی ہیں جو اُنہوں نے اپنے وعظ ونصیحت کیلئے تیار کی تھیں۔ ٹروکمے فرانس کے شہر لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنان میں ایک پروٹیسٹنٹ پیسٹر تھے۔ جنگ کے دوران اُنہوں نے اور قصبے کے رہنے والے لوگوں نے یہودیوں خاص طور پر یہودی بچوں اور دوسرے…
اس تصویر میں اُن 190 گرینائٹ بلاکوں میں سے چند نظر آ رہے ہیں جو آسٹریا میں ماؤتھ ہاؤسن پبلک میموریل نے امریکہ کے ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کو عطیہ کئے تھے۔ نازیوں نے 1938 میں ایک پتھر کی کان کے قریب ماؤتھ ہاؤسن حراستی کیمپ قائم کیا تھا۔ قیدیوں کو یہ گرینائٹ پتھر اُٹھا کر 180 سیڑھیاں اوپر…
پولینڈ کے شہر لوبلن کے قریب مجڈانک قتل گاہ میں گیس چیمبر کے اس دروازے کی ڈھلائی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ہالوکاسٹ میموریل میوزیم نے کروائی تھی۔ مجڈانک حراستی کیمپ، جبری مشقت کے کیمپ اور قتل گاہ کے طور پر کام کرتا تحا۔ مجڈانک میں ہر گیس چیمر ایک دھاتی دروازہ کیساتھ منسلک تھا جس کو…
ایک کشیدہ شدہ بیگ میں ایک جوڑا ٹیفلن۔ ٹیفلن مذھبی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں مذہبی یہودی ہفتے کے دنوں میں صبح کی نماز کے دوران پہنتے ہیں۔ یہسیٹ موت کے مارچ میں مرنے والے ایک شخص کے پاس پایا گیا، جسے ریگنزبرگ، جرمنی کے پاس دفنایا گيا تھا۔
یہ نقشہ آئن سیٹزگروپن اے (گشتی قاتل یونٹ اے) کی طرف سے کئے جانے والے یہودیوں کے قتلِ عام سے متعلق ایک خفیہ رہورٹ کے ساتھ منسلک تھا۔ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں تھی۔ نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی ٹریبیونل کی کارروائی کے دوران امریکی اور برطانوی استغاثہ کی ٹیموں نے یہ نقشہ شہادت کے…
امریکی فوجیوں کے لئے تیار کردہ ایک اشتہار۔ " نیوز میپ برائے مسلح افواج،" کے سمندر پار ایڈیشن میں شائع شدہ، یہ ڈایا گرام، نیورمبرگ مدعا علیہان کے خلاف فرد جرم کی وضاحت کرتا ہے۔ 1945۔
نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں مہمانوں کی گیلری کے لئے پاس۔ ایسے پاسز کو اکثر کئی لوگوں نے مشترکہ طور پر استعمال کیا تھا جس سے انہوں نے باری باری اس تاریخ ساز قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔
ایک یہودی پناہ گزیں کا استعمال شدہ سوٹ کیس (1939) جو نازیوں کے مقبوضہ یورپ سے جاپان بھاگ گیا تھا۔ سوٹ کیس پر سفر کے بہت سے لیبل لگے ہوئے ہیں، جن میں (اوپربائیں طرف) ماسکو کے ایک ہوٹل، (اوپر کی طرف درمیان میں) نیویارک ائیرلائن اور جاپان کے چھ ہوٹلوں کے لیبل لگے ہوئے ہیں۔ [یونائیٹڈ اسٹیٹس…
موم بتیوں کا ایک جوڑا جو پولینڈ میں خریدا گیا تھا اور ہر جمعہ کی شام کو یہودی ہفتے کی عبادت کے دوران استعمال کیا جاتا تھا۔ پولینڈ کے یہودی پناہ گزین 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے کے دوران فرار ہوتے ہوئے یہ موم بتیاں اپنے ساتھ ولنا لے آئے۔
ضوفیا بوروسکا (کرووچ) نے یہ گڑیا امریکی ہالوکاسٹ میموریل میوزیم کو عطیہ کی تھی۔ یہ گڑیا 1930 کی دہائی سے ہے۔ ضوفیا کے والدین نے جنگ سے پہلے اس کو یہ گڑیا دی تھی اور ضوفیا نے اسے پولینڈ کی وولبرم اور کراکو یہودی بستیوں میں اپنے ساتھ رکھا تھا۔ یہ گڑیا اور اس کے خاندان سے متعلق کچھ دوسری…
اِن تصاویر میں جو صفحات ہیں وہ عبرانی نماز کی کتابوں کے ہیں جنھیں 9 اور 10 نومبر 1938 کے کرسٹل ناخٹ یعنی "ٹوٹے ہوئے شیشوں کی رات" پوگرام کے دوران تباہ کر دئے گئے تھے۔ یہ صفحات جرمنی کے شہر بوبن ھاؤسن کے سناگاگ کی تباہی کے دوران جل گئے تھے۔ گیسن کی یہودی کمیونٹی نے یہ صفحات ریاستہائے متحدہ…
تھیریسئن شٹٹ سے 1942 میں آشوٹز حراستی کیمپ جلاوطن ہونے کے بعد کیرل نے یہ ٹوپی بونا سنتھیٹک ربر فیکٹری میں جبری مزدور کے طور پر پہنی۔ یہ کمپنی کیمپ کے بونا مونووٹز حصے میں واقع تھی۔
روڈولف ھوئس کا یہ حلف نامہ یہودیوں کو گیس سے مارنے کی تصدیق کررہا ہے۔ اس حلف نامے پر اس نے اس وقت دستخط کئے تھے جب وہ آشوٹز کی قتل گاہ کا کمانڈنٹ تھا۔ جرمنی زبان میں لکھی گئی عبارت کچھ یوں ہے: "میں حلف اُتھا کر کہتا ہوں کہ 1941 سے 1943 تک آشوٹز حراستی کیمپ نمبر 2 میں میری کمان کے دوران 20 لاکھ…
نازیوں کی طرف سے ’رحمدلانہ موت‘ کے پروگرام میں ہونے والی اموات کی تعداد کا اندازہ لگانے کیلئے بنیادی دستاویزات میں سے ایک یہ رجسٹر ہے جو 1945 میں امریکی فوجیوں نے آسٹریہ کے شہر ہارٹ ہائم میں موجود قتل کے مرکز میں ایک مقفل فائلنگ کیبینٹ سے دریافت کیا۔ دائیں طرف والے صفحے پر اُن…
ہیمبرگ، جرمنی میں رائچشوپ ہوٹل سے متعلق 1939 کا فلائر۔ فلائر پر لال ٹیگ واضع کر رہا تھا کہ یہودی مہمانوں کو ہوٹل کے ریستوران، بار یا استقبالیہ کمروں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی تھی کہ یہودی مہمان کھانا اپنے کمروں میں ہی کھائيں۔ 1935 کے نیورمبرگ قانون…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.