سملجکا جولجک وسنجیوک
پیدا ہوا: 1905
موسٹر, یوگوسلاویہ
سملجکا ہرزیگووینا کے وسطی یوگوسلاو علاقے کے شہر موسٹر میں پیدا ہوئیں۔ وہ قدامت پسند سربین والدین کی تین بیٹیوں میں سے ایک تھیں۔ سملجکا کی والدہ کا جب انتقال ہوا تو اُس وقت سملجکا کی عمر صرف تین برس تھی اور پھر باپ نے تینوں بچیوں کو پالا۔ نوعمری میں وہ لڑکوں کی طرح رہیں اور 17 برس کی سملجکا نے مس مکارسکا رویرا کا مقابلہ حسن جیت لیا اور فیشن ماڈل بننے کیلئے جرمنی روانہ ہو گئیں۔
1933-39: سملجکا نے برلن میں ایک کامیاب ماڈلنگ کیرئیر دیکھا۔ لمبا قد، دبلا پتلا جسم، نمایاں رخسار اور بادامی شکل کی سلیٹی نما نیلی آنکھیں۔ گریٹا گاربو سے مشابہت اُن کی پہچان بنی۔ سملجکا فسطائیت کی مخالف تھیں اور ہٹلر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جرمنی چھوڑ کر چلی گئیں۔ جب ستمبر 1939 میں یورپ میں جنگ شروع ہوئی تو سملجکا یوگوسلاویہ کے دارالحکومت بلغراد میں اپنے شوہر ٹیہومیر وسنجیوک کے ساتھ تھیں۔ اُن کا ایک نوعمر بیٹا بھی تھا۔
1940-41: بلغراد میں رہنے والے اکثر افراد کی طرح سملجکا فسطایت کی کھلم کھلا مخالفت کرتی تھیں۔ یوگوسلاویہ میں 27 مارچ 1941 کو ایک نئی فسطایت مخالف حکومت نے اقتدار سنبھالا۔ جرمنی نے اِس کے رد عمل کے طور پر 6 اپریل 1941 کو ایسٹر سے پہلے کے اتوار کے موقع پر بلغراد پر اچانک بمباری شروع کر دی۔ چھ روز بعد جرمنوں نے اِس شہر پر قبضہ کر لیا۔ اپنے شوہر کے ساتھ سملجکا کو گسٹاپو نے گرفتار کر لیا۔ وہ ویمار جرمنی میں قیام کے دوران اپنے فسطائیت مخالف نظریات کی وجہ سے جانی پہچانی تھیں۔ سملجکا اور اُن کے شوہر کو دو ہفتوں سے زیادہ دنوں تک مارا پیٹا گیا اور اُنہیں اذیتیں دی گئیں۔
اوائل مئی 1941 کو سملجکا کو جرمن فائرنگ اسکواڈ نے بینجیکا حراستی کیمپ میں گولی مار دی۔ اُس وقت اُن کی عمر 35 برس تھی۔