<p>يہودی قیدیوں کی ایک سواری  برف سے گزرتے ہوئے بوشووٹز کے اسٹیشن سے تھیریسئن شٹٹ جارہی ہے۔ چکوسلواکیا، 1942</p>

تاریخی فلم فوٹیج

فلمی کلپس سے متعلق حروف تہجی کی فہرست براؤز کریں جس میں ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کلپس میں گھریلو فلمیں، پروپیگنڈا فلمیں، نیوزریلز، اور مذید بہت کچھ شامل ہے۔

عنوان کے لیحاظ سے فلٹر کریں:

| "تاریخی فلم فوٹیج" کیلئے 26-50 کے 96 تک کے نتائج ڈسپلے کئے جا رہے ہیں |

  • بوخن والڈ کی آزادی

    تاریخی فلم فوٹیج

    امریکی افواج نے 11 اپریل، 1945 کو بوخن والڈ حراستی کیمپ کو آزاد کرایا۔ اس فوٹیج میں نازی ظلم و ستم کی مثالیں یعنی چھوٹا سر، انسانی جلد پر ٹیٹو کے ٹکڑے، محفوظ کی گئی کھوپڑی اور انسانی اعزاء دکھائے گئے ہیں جو کیمپ کو آزاد کرانے والے فوجیوں کو ملے تھے۔

    بوخن والڈ کی آزادی
  • بوخن والڈ کی آزادی

    تاریخی فلم فوٹیج

    امریکی افواج نے اپریل 1945 مٰیں جرمنی میں بوخن والڈ حراستی کیمپ کو آزاد کرایا۔ یہاں، امریکی فوجی وائیمر کے قریبی قصبے سے جرمن شہریوں کو بوخن والڈ کیمپ کے اندر سے لے جا رہے ہیں۔ یہ امریکی فوجیوں کی پالیسی تھی کہ جرمن شہریوں کو کیمپ میں ہونے والے ظلم ستم کو دیکھنے پر مجبور کیا جائے۔

    بوخن والڈ کی آزادی
  • بوخن والڈ کی آزادی

    تاریخی فلم فوٹیج

    بوخن والڈ سب سے بڑے حراستی کیمپوں میں سے ایک تھا۔ نازیوں نے اسے 1937 میں مرکزی جرمنی میں وائمر کے شمال مغرب میں واقع ایک جنگلاتی علاقے میں تعمیر کیا۔ امریکی فوجوں نے بوخن والڈ کیمپ کو 11 اپریل، 1945 کو آزاد کرایا۔ جب امریکی فوجی کیمپ میں داخل ہوِئے تو اُنہوں نے وہاں 20,000 سے زائد قیدیوں کو…

    بوخن والڈ کی آزادی
  • بوخنوالد حراستی کیمپ

    تاریخی فلم فوٹیج

    جارج اسٹیون سے کلپ' "نازی حراستی کیمپ۔" اس جرمن فلم فوٹیج کو بطور شہادت تیار کیا گيا تھا اور اسے نیرمبرگ مقدموں میں استغاثہ نے استعمال کیا تھا۔

    بوخنوالد حراستی کیمپ
  • بے گھر لوگ ریاستہائے متحدہ کی طرف کوچ کررہے ہیں

    تاریخی فلم فوٹیج

    دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر، یورپ میں اتحادی قوتوں نے جرمنی سے لاکھوں بے دخل ہونے والے لوگوں(DPs) کو واپس بھیج دیا۔ باقی رہ جانے 15 سے 20 لاکھ بے دخل لوگوں (DPs) نے، جن میں یہودی اور غیر یہودی دونوں قسم کے لوگ شامل تھے، اپنے جنگ سے پہلے کے گھروں کو واپس لوٹنے سے یا تو انکار کر دیا یا تو وہ…

    بے گھر لوگ ریاستہائے متحدہ کی طرف کوچ کررہے ہیں
  • تھیریسئن شٹٹ

    تاریخی فلم فوٹیج

    نازیوں کے ظلم و ستم کے بارے میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی آگاہی کے رد عمل کے طور پر نازیوں نے ریڈکراس کی تحقیقاتی کمیٹی کو چیکوسلواکیہ میں تھیریسئن شٹٹ کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔ گھیٹو کے حالات کو چھپانے اور یہ ثابت کرنے کیلئے کہ سب کچھ نارمل ہے، وسیع پیمانے پر اقدامات کئے گئے۔ اس…

    تھیریسئن شٹٹ
  • جاپان نے پر ل ہاربر پر حملہ کردیا

    تاریخی فلم فوٹیج

    اس وقت جب کہ جاپانی سفارتکار واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ھل سے مذاکرات کر رہے تھے، جاپانی بمبار جہازوں نے پرل ہاربر پر موجود امریکی بحری اڈے پر بمباری کر دی۔ اس غیر متوقع حملے پر امریکی غیض و غضب نے جنگ سے الگ تھلگ رہنے کی پالیسی کو ترک کر دیا اور امریکہ نے اگلے…

    جاپان نے پر ل ہاربر پر حملہ کردیا
  • جرمنی میں ایک جبری مزدور کیمپ کی آزادی کے بعد

    تاریخی فلم فوٹیج

    شمالی جرمنی کے ایک بڑے صنعتی شہر ھینوور میں تین بڑے جبری مزدور کیمپ تھے۔ یہ تینوں کیمپ نیو این گامے حراستی کیمپوں کے نظام کا حصہ تھے۔ اپریل 1945 کی ابتداء میں امریکی فوج ھینوور میں داخل ہوئی اور بچے ہوئے قیدیوں کو آزاد کرایا۔ امریکہ کی سگنل کور نے ھینوور کے ایک کیمپ کی آزادی کے فوراً…

    جرمنی میں ایک جبری مزدور کیمپ کی آزادی کے بعد
  • جرمنی نے غیر مسلح ہونے اور بین الاقوامی تعاون کو رد کردیا۔

    تاریخی فلم فوٹیج

    ایڈولف ہٹلر کی خارجہ پالیسی کا مقصد یہ تھا کہ جرمنی بذریعہ جنگ ایک یورپی سلطنت کا قیام عمل میں لائے۔ اس پالیسی کا تقاضہ تھا کہ جرمنی کی فوجی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا جائے۔ جنیوا کی تخفیف اسلحہ کانفرنس نے، جو 1932 میں شروع ہوئی تھی، تخفیف اسلحہ پر مذاکرات کے ذریعے یورپ میں ایک اور…

    ٹیگ: جرمنی
    جرمنی نے غیر مسلح ہونے اور بین الاقوامی تعاون کو رد کردیا۔
  • جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کردیا

    تاریخی فلم فوٹیج

    دوسری جنگ عظیم کے آغاز میں جرمنی نے 1939 میں پولینڈ پر حملہ کر دیا۔ تیزی سے پولینڈ کی دفاعی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے جرمن فوجوں نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ جرمن نیوز ریل کی اس فوٹیج میں جرمن فوجوں کی طرف سے پولینڈ پر حملے کے دوران فوجی کارروائی کو دکھایا…

    جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کردیا
  • جرمنی کی کووینٹری پر بمباری

    تاریخی فلم فوٹیج

    14-15 نومبر کی درمیانی شب تقریباً 500 جرمن بمبار طیاروں نے مرکزی برطانیہ میں برطانوی صنعتی شہر کووینٹری پر حملہ کر دیا۔ بمبار طیاروں نے 150،000 آگ لگانے والے بم اور 500 ٹن سے زیادہ انتہائی دھماکہ خیز مواد گرایا۔ ہوائی حملے نے شہر کے بیشتر مرکزی علاقے کو تباہ کر دیا جس میں 12 اسلحہ ساز…

    جرمنی کی کووینٹری پر بمباری
  • جولیئس اسٹرائیکر

    تاریخی فلم فوٹیج

    جولیئس اسٹرائیکر، نازی لیڈر اور یہود مخالف اخبار "دیئر اشٹروئرمر" (حملہ آور) کا مدیر، تقریر کرتے ہوئے یہودیوں پر الزام لگا رہا ہے کہ وہ دنیا کو کنٹرول کرنے اور غیر یہودیوں کے استحصال پر مبنی زندگی گذارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اشٹرائیکر کے مطابق جرمنی کیلئے اس کا جواب صرف یہی ہے کہ…

    جولیئس اسٹرائیکر
  • حاجی امین الحسینی کی ہٹلر سے ملاقات

    تاریخی فلم فوٹیج

    اس جرمن پروپیگنڈہ نیوزریل میں یروشلم کے سابق مفتی اعظم حاجی امین الحسینی، جو ایک عرب قوم پرست اور ممتاز مسلمان مذہبی رہنما تھے، پہلی بار ہٹلر سے ملاقات کرتے ہیں۔ سلطنت کی چانسلری میں منعقدہ اس ملاقات کے دوران ہٹلر نے ایک عوامی بیان دینے یا ایک خفیہ مگر رسمی معاہدہ طے کرنے کے بارے…

    حاجی امین الحسینی کی ہٹلر سے ملاقات
  • حراستی کیمپ کی فلم فوٹیج کی اسکریننگ

    تاریخی فلم فوٹیج

    امریکی وکیل تھامس ڈوڈ نے فلم "نازی حراستی کیمپ" متعارف کرائی۔ یہاں دکھائے گئے کمرہ عدالت کے منظر کے اختتام پر فلم کی اسکریننگ کیلئے روشنیاں مدھم کر دی گئی ہیں۔ اس فوٹیج کی فلم بندی اُس وقت کی گئی جب اتحادی فوجوں نے حراستی کیمپوں کو آزاد کرایا۔ یہ کمرہ عدالت میں 29 نومبر، 1945 کو پیش کی…

    حراستی کیمپ کی فلم فوٹیج کی اسکریننگ
  • ذیل شائیم کیمپ میں صہیونی احتجاجی ریلی

    تاریخی فلم فوٹیج

    دوسری جنگ عظیم کے بعد، اتحادیوں نے لاکھوں بے دخل افراد (ڈی پی) کواُن کے آبائی وطنوں میں دوبارہ آباد کرا دیا۔ تاہم لاکھوں افراد جن میں ڈھائی لاکھ سے زائد یہودی بھی شامل تھے، واپس آباد نہیں ہو سکے یا پھر ہونا نہیں چاہتے تھے۔ بیشتر یہودی بے دخل افراد یورپ چھوڑ کر فلسطین یا امریکہ جانے کو…

    ذیل شائیم کیمپ میں صہیونی احتجاجی ریلی
  • رائخ ٹاگ (جرمن پارلیمنٹ) کے سامنے ہٹلر کی تقریر

    تاریخی فلم فوٹیج

    رائخ ٹاگ (جرمنی پارلیمنٹ) کے سامنے ہٹلر تقریر کر رہا ہے۔ ہٹلر نے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی کشیدگی کے تناظر میں جرمن عوام اور دنیا کو مخاطب کر کے کہا کہ جنگ شروع ہونے کا مطلب یورپی یہودیوں کا خاتمہ ہو گا۔

    رائخ ٹاگ (جرمن پارلیمنٹ) کے سامنے ہٹلر کی تقریر
  • روزویلٹ برطانیہ کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہیں۔

    تاریخی فلم فوٹیج

    ریاستہائے متحدہ امریکہ میں طاقتور علیحدگی پسند رجحانات کے باوجود صدر روزویلٹ نے جمہوری ملک برطانیہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ نازی جرمنی کے خلاف جنگ کو جاری رکھے۔ باوجود اس بات کے کہ انھوں نے امریکہ کو یورپی جنگ میں غیر جانبدار رکھنے کے عظم کا اظہار کیا تھا، روزویلٹ نے فوجی…

    روزویلٹ برطانیہ کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہیں۔
  • رومانی (خانہ بدوش) بچے جنہیں نسلی مطالعے کیلئے استعمال کیا گیا۔

    تاریخی فلم فوٹیج

    ایوا جسٹن تھرڈ ریخ یعنی تیسری مملکت کے روما (خانہ بدوشوں) کے ماہر ڈاکٹر رابرٹ ریٹر کی اسسٹنٹ تھیں۔ اُنہوں نے روما کی نسلی خصوصیات پر اپنے تحقیقی مقالے کے ایک حصے کے طور پر ان روما بچوں کا مطالعہ کیا۔ یہ بچے ملفنجن جرمنی میں کیتھولک بچوں کے مرکز سینٹ جوزفز پفلیج میں مقیم رہے۔ جسٹن نے…

    رومانی  (خانہ بدوش) بچے جنہیں نسلی مطالعے کیلئے استعمال کیا گیا۔
  • رومانی (خانی بدوش) مرد جبری مشقت پر مامور

    تاریخی فلم فوٹیج

    اُستاسے (کروئیشیا کے فسطائی) اور جرمن فوجیوں کی نگرانی میں رومانی (خانہ بدوش) کروئیشیا میں غالباً جیسینوویک میں جبری مزدوری پر مامور ایک حراستی کیمپ تعمیر کر رہے ہیں۔ کروئیشیائی اُستاسے حکومت دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی حلیف تھی اور اس نے خود اپنے قاتلانہ پروگراموں پر عملدرآمد…

    رومانی (خانی بدوش) مرد جبری مشقت پر مامور
  • رومانیہ میں روما کے (خانہ بدوش)

    تاریخی فلم فوٹیج

    دوسری جنگ عظیم سے پہلے یورپ میں تقریبا دس لاکھ روما (خانہ بدوش) رہتے تھے۔ سب سے بڑی روما کمیونٹی تقریبا تین لاکھ افراد پر مشتمل تھی اور یہ رومانیہ میں رہتی تھی۔ یہ فلم بخارسٹ کے شمال مغربی علاقے میں مورینی نامی ایک چھوٹے شہر میں روما (خانہ بدوش) کمیونٹی کے بارے میں ہے۔ روما کے بہت سے…

    رومانیہ میں روما کے (خانہ بدوش)
  • رھائن لینڈ میں دوبارہ فوجیں بھیجنا

    تاریخی فلم فوٹیج

    ورسائی کے 1919 کے معاہدے کی شرائط کے تحت جرمنی پر پابندی تھی کہ وہ رھائن لینڈ کے غیر فوجی فرار دئے گئے علاقے میں فوجی چھائونی نہ بنائے۔ (جرمنی پہلی جنگ عظیم میں ہار گیا تھا۔) رھائن لینڈ مغربی جرمنی کا علاقہ ہے جس کی سرحدیں فرانس، بیلجیم، اور نیدرلینڈ سے ملتی ہیں۔ معاہدے کی رو سے امریکی…

    رھائن لینڈ میں دوبارہ فوجیں بھیجنا
  • سقرطِ وارسا

    تاریخی فلم فوٹیج

    جرمن فوجی 8 اور 9 ستمبر سن 1939 کو وارسا پہنجے۔ جرمنی کی طرف سے وارسا کی ناکہ بندی کے دوران شہر کو ہوائی حملوں اور گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔ وارسا نے 28 ستمبر کو ہتھیار ڈال دئے۔ یہاں جرمن فوجی وارسا پر قبضہ کر رہے ہیں۔ یہ فوٹیج ایک پولش خفیہ تنظیم کے فلمی یونٹ کی بنائی ہوئی فلم "ایک…

    سقرطِ وارسا
  • سلووینیا میں روما (خانہ بدوش) کیمپنگ کی جگہ

    تاریخی فلم فوٹیج

    جرمنی اور اس کے اتحادی ممالک نے اپریل 1941ء میں یوگوسلاویہ پر حملہ کیا۔ جرمنوں نے یہ فلم غالبا 1943ء میں اطالوی عارضی صلح کے بعد جنوبی سلووینیا پر قبضہ کرنے کے بعد شوٹ کی۔ یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے بعد اُستاسا (فسطائی کروشیا) کے ارکائیو میں ملی اور مقبوضہ شمالی یوگوسلاویہ میں روما (خانہ…

    ٹیگ: روما
    سلووینیا میں روما (خانہ بدوش) کیمپنگ کی جگہ
  • طبی مقدمہ: امریکی پراسیکیوٹر غیر قانونی تجربات کی تفصیل بتا رہا ہے۔

    تاریخی فلم فوٹیج

    طبی تجربات کا یہ مقدمہ امریکی ٹریبیونل کے سامنے پیش کئے گئے جنگی جرائم کے 12 مقدمات میں سے ایک تھا۔ یہ بعد میں ہونے والے نیورمبرگ مقدمات کا حصہ تھے۔ یہ مقدمہ اُن ڈاکٹروں اور نرسوں سے متعلق تھا جنہوں نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور جرمنوں کے قتل میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے حراستی…

    طبی مقدمہ: امریکی پراسیکیوٹر غیر قانونی تجربات کی تفصیل بتا رہا ہے۔
  • طبی مقدمہ کے دوران طبی تجربات کے گواہ گواہی دے رہے ہیں۔

    تاریخی فلم فوٹیج

    طبی مقدمہ ان 12 جنگی جرائم کے مقدموں میں سے ایک تھا جو نیورمبرگ عدالتی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ مقدمہ اُن ڈاکٹروں اور نرسوں پر چلایا گیا جنہوں نے جسمانی اور ذہنی طور پر معذور جرمنوں کو ہلاک کرنے کے اقدامات میں حصہ لیا تھا اور جنہوں نے حراستی…

    طبی مقدمہ کے دوران طبی تجربات کے گواہ گواہی دے رہے ہیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.